پی ٹی آئی احتجاج راولپنڈی اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ رینجرز طلب
راولپنڈی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت کیلیے وفاق سے رینجرز کی تین کمپنیوں کی خدمات طلب کرلیں
محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت کیلیے راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کل بروز جمعہ ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا جس سے نمٹنے کیلیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کیلیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایف سی اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے 412 افراد گرفتار، 60 افغانی نکلے
محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔
اُدھر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کی معاونت کیلیے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ انتظامیہ نے وفاق سے شہر میں پولیس کی معاونت کے لئے 4رینجرز کی کمپنیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کی معاونت کرے گی۔