LONDON:
سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب سماجی رابطے کی ایسی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی ہے جو صارف کو پوسٹ اور شیئر کرنے پر معاوضہ ادا کرے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی متعارف کردہ نئی ویب سائٹ " ببلیوز " نے ویب سائٹ کو ملنے والے اشتہارات سے حاصل ہونے والے منافع کا کچھ حصہ صارف کو دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارف کو ہر پوسٹ اورشیئر پر منافعے کا کچھ حصہ دیا جائے گا۔ ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ مواد کے حساب سے صارف کے پیج پر اشتہار لگایا جائے گا جس سے ملنے والی آمدنی کا کچھ حصہ صارف کو بھی ملے گا۔
ویب سائٹ کے بانی جیسن ذوکاری اوراروند ڈکشٹ کاکہنا ہے کہ صارف کو ہر پوسٹ پر ایک پیسہ دیا جائے گا اور 50 ڈالر ہونے کی صورت میں بذریعہ کیش ادائیگی کردی جائے گی جبکہ صارفین کو ویب سائٹ پر خریداری کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ ابتدائی طور پر ویب سائٹ کو انگریزی زبان میں ہی رکھا گیا ہے تاہم دیگر زبانوں میں بھی اس پر کام جاری رہے۔