دو دن ہی کیوں نہ لگیں ڈی چوک پر لازمی پہنچنا ہے، عمران خان کی وزیراعلی کے پی کو ہدایت

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ چاہیے دو دن لگیں ہر حال میں ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کرنا ہے۔

بانی چیئرمین کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے احتجاج کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے 412 افراد گرفتار، 60 افغانی نکلے

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر عہدیداران نے حکمت عملی فائنل کی  اور علی امین گنڈاپور کو بانی چئیرمین کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی، علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

ذرائع بانی پی ٹی آئی کے مطابق کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی ، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔