سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل
ایس بی سی اے نے سندھی مسلم سوسائٹی میں قائم عارف علوی کا کلینک سیل کیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔
ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کیا اور کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔