ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز سری لنکا کو شکست

پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا


ویب ڈیسک October 03, 2024
(فوٹو: فئل)

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ؛ افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شکست

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

117 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہی بنا سکی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ کا آغاز آج ہوگا

سری لنکا کی جانب سے نیلکشیکا سِلوا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ وشمی گُنارتنے 20، ہاسینی پریرا 8، ہرشیتا سماراوکرما 7، کپتان چماری اٹھاپٹو 6، انوشکا سنجیونی 5، سچینی نسانسلا 3، کویشا دلہاری 3 اور سُگندیکا کماری 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اِنوشی پریا درشنی 2 اور اُدیشیکا پرابودھانی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں