2024

اسرائیل کا لبنان میں مزید ایک فوجی ہلاکت کا اعتراف

دو روز میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 9 ہو گئی


ویب ڈیسک October 03, 2024
فوٹو: فائل

جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے جس سے دو روز میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

گزشتہ روز حزب اللہ سے لڑائی کے دوران 8 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں، لبنان؛ حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد کے قریب شدید لڑائی جاری ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے لیے بارودی مواد نصب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے مزید تین حملوں کا دعویٰ کیا ہے، لبنانی مسلح گروپ کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں