لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے اسرائیلی آرمی چیف
لبنان کے تمام علاقوں میں حزب اللہ کا تعاقب کریں گے، ہرزی حلوی
اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ لبنان بھر میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے۔
جنرل ہرزی حلوی نے لبنان میں لڑنے والے کمانڈروں اور فوجیوں سے ملاقات کی، انہوں نے شمالی اسرائیل سے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم اسرائیلی ریاست کے تحفظ کیلئے تمام محاذوں پر لڑتے رہیں گے، لبنان کے تمام علاقوں میں حزب اللہ کا تعاقب کریں گے۔
صیہونی آرمی چیف نے کہا کہ حزب اللہ نے سرحد کے قریب ہمارے شہروں پر حملے کیلئے ٹھکانے بنائے تھے، ہم اس انفراسٹرکچر کو تباہ کریں گے اور مستقبل میں حزب اللہ کو ان جگہوں پر پوزیشن لینے نہیں دیں گے۔