- بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی؛ لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد، بال کاٹ دیے
- برآمدی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
- "انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں"
- اہلِ غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی؛ حافظ نعیم آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- حکومت سندھ کی گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل
- ظلم برداشت کرلیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو احتساب ہوگا، شوکت یوسفزئی
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور
- پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہ کیے جا سکے
- اڈیالہ جیل کا قیدی مار دھاڑ چاہتا ہے، علی امین فساد پھیلانے آ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
- رضوان کپتان بنے تو نائب کون ہوگا؟
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے مزید 3 نئے نام منظر عام پر آگئے
- آٹزم؛ بچے، والدین اور معاشرتی رویہ
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
- پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے، میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیہی یا دوردراز علاقوں میں قائم نجی تعلیمی ادارے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں۔
مزید پڑھیں: دو دن ہی کیوں نہ لگیں ڈی چوک پر لازمی پہنچنا ہے، عمران خان کی وزیراعلی کے پی کو ہدایت
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اسلام آباد ، اسلام آباد پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے علاوہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی تمام پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مری روڈ گرد و نواح کے تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز کل جمعہ بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے 412 افراد گرفتار، 60 افغانی نکلے
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں میڑو بس سروس کو جمعہ کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میٹر بس اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔