الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا بنائی ہے جو الزائمرز کے دو بڑے ہاٹ اسپاٹس کو بیک وقت کامیابی کے ساتھ روک سکتی ہے
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا بنائی ہے جو الزائمرز کے دو بڑے ہاٹ اسپاٹس کو بیک وقت کامیابی کے ساتھ روک سکتی ہے۔
آر آئی-اے جی 03 نامی دوا دماغ میں ان اسپاٹس کو ہدف بناتی ہے جو ٹاؤ نامی پروٹین کے غیر معمولی ذخیرے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ پروٹین دماغی خلیوں کے اطراف جمع ہوتا ہے اور دماغ کی کارکرگی میں تنزلی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
دماغ میں ایسے دو مخصوص ہاٹ اسپاٹ ہوتے ہیں جہاں ٹاؤ پروٹین ذخیرہ بناتے ہیں۔
لینکاسٹر یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق موجودہ علاج کسی ایک اسپاٹ کو نشانہ بناتے ہیں لیکن آر آئی-اے جی 03 دونوں اسپاٹ کو ہدف بنا سکتی ہے اور ٹاؤ کو روک سکتی ہے۔
مطالعے میں محققین کی ٹیم نے اس دوا کو لیب ڈِش اسٹڈیز اور پھلوں کی مکھیوں پر آزمائی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ آر آئی-اے جی 03 دونوں اسپاٹ پر ٹاؤ پروٹینز کو ذخیرہ ہونے سے روکا۔
ٹیم میں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن، ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی، ٹوکیو میٹروپولیٹن انسٹیٹیوٹ آف مڈیکل سائنس اور یونیورسٹی آف ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کے سائنس دان شامل تھے۔