اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد

اٹلی کے قونصل خانے میں اطالوی زبان کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ وار تقریب ہوئی


ویب ڈیسک October 04, 2024
فوٹو ایکسپریس

اطالوی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں قائم اٹلی کے قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے قونصل خانے میں اطالوی زبان کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ وار تقریب ہوئی جس میں اسکول کے بچوں نے اطالوی ثقافت سے متعلق پپٹ شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ اطالوی زبان دنیا میں تقریبا 8.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔

قبل ازیں اٹلی کے قونصل جنرل نے تمام بچوں اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وہ اطالوی زبان اور ثقافت کو جاننے اور سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر قونصل خانے کی جانب سے شرکا میں بچوں کے مقبول کردار Geronimo Stilton کی خصوصی اشاعت A Thousand Wonders بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں بچے بھی پپٹ آرٹسٹوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کے فن کے مظاہرے پر خوب داد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں