پی ٹی آئی احتجاج اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا


ویب ڈیسک October 04, 2024
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔ جس کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل مورخہ 4 اکتوبر شہر بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، لہذا شہری زحمت اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ڈبل سواری سے اجتناب کریں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی

 

ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے تحت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر دو یا دو سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

ڈبل سواری سے بزرگوں، بچوں، صحافیوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استنثیٰ حاصل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں