پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں نیتھن پورٹر
حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں شرح مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان موجودہ معاشی پالیسیاں جاری رکھے تو 7ارب ڈالر کا نیا پیکیج آخری آئی ایم ایف پروگرام ثابت ہو سکتا ہے۔
وائس آف امریکا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے نئے پروگرام کے آخری ہونے کا انحصار موجودہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل پر ہے۔
عالمی اخبارات نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں شرح مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ مبصرین نے نومبر میں اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کی پشین گوئی کی ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔