پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر متعارف کرایا ہے


ویب ڈیسک October 04, 2024
(فوٹو : فائل)

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرا دیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی گرین انیشی ایٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر تھے۔

میجر جنرل نذیر نے الغازی ٹریکٹرز کو 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اس ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا، جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکٹر کی تیاری پر الغازی ٹریکٹر کی پوری ٹیم کا متعرف ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ کمپنی کسانوں کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی۔

تقریب میں سرکاری حکام، کاروباری ادارے، ڈیلرز، وینڈرز اور الغازی کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر الغازی کے سی ای او ثاقب الطاف اور الغازی کے بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر بھی موجود تھے۔

افتتاحی کلمات کے دوران الغازی کے سی ای او ثاقب الطاف نے پاکستان میں زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے الغازی کے دیرینہ عزم پر زور دیا، این ایچ 850 ٹریکٹر کو متعارف کروانا ایک بڑا اعزاز ہے، یہ ٹریکٹر کارکردگی، مہارت اور پائیداری کے نئے معیار قائم کرتا ہے۔

اختتامی کلمات کے دوران الغازی ٹریکٹر بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر نے کہا کہ آج کی تقریب صرف نئی پروڈکٹ کا اعلان نہیں ہے بلکہ یہ الغازی کی ٹیم اور ہمارے قابل قدر ساتھیوں کے ناقابل یقین کام کا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں