- قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- ڈبلیو ڈبلیو ای؛ کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے؟ جانیے
- فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے، اہلکار پیچھے دوڑتے رہے
- لاہور کے خارجی راستے کنٹینر لگا کر بند
- ملائیشیا کو 1 لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت برآمد کیا جائیگا، وزیر اطلاعات
- احتجاج رکوانا ہے تو قیدی 804 سے رابطہ کریں، علی امین گنڈا پور
- "عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ! آج میرے لیے سیاہ دن ہے"
- بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی؛ لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد، بال کاٹ دیے
- برآمدی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
- "انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں"
- اہلِ غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی؛ حافظ نعیم آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- حکومت سندھ کی گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل
- ظلم برداشت کرلیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو احتساب ہوگا، شوکت یوسفزئی
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور
- پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہ کیے جا سکے
- اڈیالہ جیل کا قیدی مار دھاڑ چاہتا ہے، علی امین فساد پھیلانے آ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
- رضوان کپتان بنے تو نائب کون ہوگا؟
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے مزید 3 نئے نام منظر عام پر آگئے
راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے گلریز فیز 2 میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر ملزمان گاڑیوں کے شو روم پر شدید فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
آٹو میٹک اسلحے سے فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک کار اچانک شوروم کے سامنے رکتی ہے جس میں سے ایک شخص اتر کر کلاشنکوف کے ذریعے شو روم اور اندر کھڑی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔
گاڑیوں کے شوروم کے مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر چاچا کے پلازے پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی جبکہ ایک روز قبل بھی اسی پلازے پر فائرنگ کر کے موبائل شاپ کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ فائرنگ سے 4 گاڑیوں اور شور روم کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔