31 سال بعد سنہرے اُلو کا چھوٹا مجسمہ دریافت

اس الو کی قیمت 1 لاکھ دالرز ہے


ویب ڈیسک October 04, 2024
[فائل-فوٹو]

پراسرار سنہرے اُلّو کے مجسمے کی دریافت کے بعد دنیا میں طویل عرصے سے جاری اس عجیب و غریب خزانے کی تلاش بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

مکمل طور سے سونے اور چاندی سے بنا، سر پر ہیرے جڑے ہوئے سنہری اُلّو کی تلاش 31 سال بعد ختم ہو گئی ہے۔ اسے فرانس میں کئی سالوں پہلے

بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق آن دی ٹریل آف دی گولڈن آؤل کی ایک سیریز شائع ہونے کے بعد سے دسیوں ہزار لوگ اس سنہرے اُلو کی تلاش میں شامل ہوگئے تھے۔

آفیشل گیم آرگنائزر اور کتاب کے مصنف جنہوں نے اپنی کتاب میں 11 مجسمے کی اشارے دیے تھے، مائیکل بیکر کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سنہری الو کا ایک چھوٹا سا مجسمہ کل رات دریافت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کسی بھی جگہ اس کی تلاش کیلئے کھدائی بے معنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں