پنجاب ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
پرفارمنس کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، صوبائی وزیرتعلیم
وزارت تعلیم پنجاب کے 3 افسران کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نے ڈائریکٹر کالجز سرگودھا، سی ای او ایجوکیشن و سیکرٹری بورڈ سرگودھا سمیت 3 افسران کو معطل کیا۔ افسران کو شکایات اور غیر تسلی بخش تعلیمی نتائج پر معطل کیا گیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی افسران اور بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرنے سرگودھا کے تعلیمی افسران کی مجموعی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔