توشہ خانہ ٹو کیس بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

اگلے ہفتے نئی تاریخ دی جائے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس میاں گل حسن


ویب ڈیسک October 04, 2024
عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کسی میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں۔ اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں