تحریک انصاف کو وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کردی گئیں

کاغذات نامزدگی میں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تعلیمی قابلیت بی اے اور پیشہ زراعت ظاہر کیا ہے۔


Online/ July 16, 2014
تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول فراہم کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو فراہم کی گئی کاغذات نامزدگی کی نقول میں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تعلیمی قابلیت بی اے اور پیشہ زراعت ظاہر کیا ہے، وزیراعظم نے 2010 میں 20لاکھ سے زائد، 2011 میں 25لاکھ اور 13-2012 میں 24لاکھ 49 ہزار 556 روپے ٹیکس ادا کئے ہیں، کاغذات نامزدگی میں وزیراعظم کے اثاثوں کی مالیت 36کروڑ 16لاکھ 59ہزار 827 روپے ہے۔ وزیر اعظم کی ملکیت میں کوئی گاڑی، سیونگ اکاؤنٹ اور طلائی زیورات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس میں کہا جائے گا کہ نوازشریف نے اپنے اثاثوں کے حوالہ سے غلط بیانی کی ہے، انہوں نے پرویزمشرف سے بیرون ملک جانے کا معاہدہ کیا مگر قوم سے جھوٹ بولتے رہے اس طرح وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63پر پورے نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں