رضوان کپتان بنے تو نائب کون ہوگا؟

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
نائب کپتانی کیلئے شاداب، صائم، شان اور شاہین مضبوط امیدوار (فوٹو: کرک انفو)

نائب کپتانی کیلئے شاداب، صائم، شان اور شاہین مضبوط امیدوار (فوٹو: کرک انفو)

بابراعظم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کپتانی کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ ون ڈے اور ٹی20 کیلئے الگ الگ کپتان مقرر کرنے یا محمد رضوان کو دونوں فارمیٹس کی کپتانی دینے پر سوچ بچار کررہا ہے۔

کپتانی اور نائب کی دوڑ میں ممکنہ امیدواروں میں شاداب خان، صائم ایوب، شان مسعود اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی نائب کپتانی کیلئے شاداب خان، صائم ایوب، شان مسعود، اور شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے مزید 3 نئے نام منظر عام پر آگئے

تاہم ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور سلیکٹرز کی جانب سے ورک لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی کی مایوس کن کارکردگی پر قیادت میں تبدیلی ہوئی تھی اور بابراعظم سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا بعدازاں شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین کو وائٹ بال کی ذمہ داریاں دی گئیں تاہم محض ایک سیریز کے بعد شاہین سے ٹی20 کی کپتانی لے لی گئی اور پھر بابراعظم کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے جس پر کرکٹرز میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھی۔

مزید پڑھیں: “بورڈ کی طرف سے کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی”

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وائٹ بال کی کپتانی کیلئے محمد رضوان واضح انتخاب ہیں کیونکہ بابراعظم کے ساتھ وہ واحد کھلاڑی ہیں جو کھیل کے تمام فارمیٹس میں خودکار سلیکشن ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔