وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


ویب ڈیسک October 04, 2024
پشاور ہائی کورٹ نے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔ عدالت نے وزیراعلی کے پی کو 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دیتے ہوئے 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ۔درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک ضمانت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں