عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ آج میرے لیے سیاہ دن ہے

اہلیہ نے جذباتی پیغام جاری کردیا

اہلیہ نے جذباتی پیغام جاری کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے سے ناراض لیگ اسپنر عثمان قادر کی اہلیہ نے بھی ریٹائرمنٹ پر جذبانی پیغام کردیا۔

گزشتہ روز قومی کرکٹر اور بابراعظم کے قریبی ساتھی لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا تھا جس نے مداحوں سمیت سابق کرکٹرز کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر عثمان قادر کی اہلیہ صوبیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے، پاکستان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

صوبیہ عثمان نے مزید لکھا کہ یہ دونوں خامیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں، ہم حقدار افراد کو سپورٹ کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔


اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ آئیں ہم سب میرٹ اور حقیقی معنوں میں ترقی کیلئے جدوجہد کریں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مواقع نہ ملنے اور غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی سے دلبرداشتہ ہونے کا ذکر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی

لیگ اسپنر عثمان قادر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔
Load Next Story