فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے اہلکار پیچھے دوڑتے رہے
پولیس ان کے پیچھے دوڑی تاہم وہ بھاگ نکلے، انہوں ںے پولیس کو گرفتاری کا چیلنج بھی دیا تھا
احتجاج کے لیے ڈی چوک جانے والے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، اہلکار ان کی گاڑی کے پیچھے دوڑے رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی ایکسپریس چوک پہنچے پولیس گرفتار کرنے کیلئے بڑھی تو فردوس شمیم نقوی بھاگ نکلے۔
پولیس جیسے ہی ان کی جانب بڑھی وہ فوراً گاڑی میں بیٹھے اور گاڑی تیزی کے ساتھ روانہ ہوگئی، انہیں گرفتار کرنے کے لیے آئے پولیس اہلکار بھاگتے ہی رہے ایکسپریس چوک میں بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود وہ آسانی کے ساتھ نکل گئے۔
فرودس شمیم نقوی نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دئیے تھے اور انہوں نے پولیس کو گرفتار کرنے کا چیلنج بھی دیا تھا۔