قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جاں بحق شخص کی شناخت خیر جان لہڑی کے نام سے ہوئی، وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک October 04, 2024
(فوٹو: فائل)

قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خیر جان لہڑی کے نام سے ہوگئی۔

لیویز کے مطابق مقتول کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں