ڈبلیو ڈبلیو ای کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے جانیے

بروک لیسنر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ریسلرز میں ٹاپ پر موجود ہیں


ویب ڈیسک October 04, 2024
بروک لیسنر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ریسلرز میں ٹاپ پر موجود ہیں (فوٹو: فائل)

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں ٹاپ ریسلرز کی تنخواہوں سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بروک لیسنر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ریسلر ہیں، جنہوں نے 2024 تک 12 ملین ڈالر (یعنی 33 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) کمائے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

دیگر سپر اسٹارز جیسے جان سینا، رومن رینز وغیرہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں خاطر خواہ تنخواہ لینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کچھ مستقل بنیادوں پر ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر نہیں آرہے ہیں تاہم وہ بعض اوقات بڑے ایونٹس میں شرکت کرکے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ٹاپ ریسلرز کی تنخواہ:

  • بروک لیسنر: 12 ملین ڈالر

  • رومن رینز: 5 ملین ڈالر

  • رینڈی اورٹن: 4.5 ملین ڈالر

  • ٹرپل ایچ: 3.6 ملین ڈالر

  • اے جے اسٹائلز: 3.5 ملین ڈالر

  • بیکی لنچ: 3 ملین ڈالر

  • سیٹھ رولنز: 3 ملین ڈالر

  • انڈر ٹیکر: 2.5 ملین ڈالر

  • دی میز: 2.5 ملین ڈالر

  • سٹیفنی میک موہن: 2.5 ملین ڈالر

  • کیون اوونز: 2 ملین ڈالر

  • براؤن سٹرومین: 1.2 ملین ڈالر

  • شیمس: 1 ملین ڈالر

  • ڈریو میکانٹائر: 1 ملین ڈالر

  • بوبی لیشلے: 1 ملین ڈالر

  • جندر محل: 900,000 ڈالر

  • کین: 900,000 ڈالر

  • شارلٹ فلیئر: 600,000 ڈالر

  • ساشا بینکس: 550,000 ڈالر

  • بیانکا بیلیئر: 500,000 ڈالر

  • الیکسا بلس: 350,000 ڈالر

  • آسوکا: 350,000 ڈالر

  • لیو مورگن: 250,000 ڈالر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |