- بھارت: ایک کمرے کی فلیٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، چھ کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- غیرملکی ائیرلائنز کو اندرون ملک اضافی پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے کا بزنس متاثرہوا، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
- ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟
- 31 سال بعد سنہرے اُلو کا چھوٹا مجسمہ دریافت
اننیا پانڈے کا شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر لیک کرنے کا اعتراف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اُٹھائی تو میں نے اس کال کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ اسکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی نظر آرہا تھا، اس طرح سہانا کا فون نمبر لیک ہوا اور پھر وہ نمبر ہیک بھی ہوگیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میری اس غلطی کے بعد، سہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ اُن کا نمبر ہیک ہوگیا ہے، جس پر میں حیران ہوگئی تھی لیکن پھر کسی نے سہانا کو بتا دیا تھا کہ یہ سب اننیا یعنی میری وجہ سے ہوا۔
اننیا پانڈے نے اپنا نمبر لیک ہونے کا قصہ بھی سُنایا، اداکارہ نے کہا کہ ایک بار پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے مجھ سے میرا فون نمبر مانگا تھا تو میں نے بھی بےدھیانی میں کیمرے کے سامنے ہی نمبر دے دیا تھا کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ پریس کانفرس شروع ہوچکی ہے اور کیمرے آن ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میڈیا نے میرے نمبر کے ساتھ ہی پریس کانفرنس یوٹیوب پر اپلوڈ کردی تھی جس کی وجہ سے میرا نمبر بھی لیک ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔