5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت نومولود ہلاک

نرس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا


ویب ڈیسک October 04, 2024
نرس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک نرس نے ٹپ نہ دینے پر بچہ والدین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور جب بچہ ملا تو وہ مردہ حالت میں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مین پوری کے مقامی اسپتال کی نرس جیوتی بھدوریا نے بچے کی پیدائش پر مٹھائی کے نام پر 5100 کی رقم کا تقاضا کیا۔

رقم نہ دینے پر نرس نے نومولود کو والدین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ غریب والدین 40 منٹ کی تگ و دو کے بعد کسی سے رقم ادھار لے کر نرس کو پیسے دیئے اور بچہ مانگا۔

جس پر نرس نے بتایا کہ بچہ لیبر روم کی میز پر ہے جب والدین وہاں پہنچے تو بچے کو نیم مردہ حالت میں پایا۔ نرس نے بچے کو ٹیبل پر بغیر نہلائے دھلائے اور کسی احتیاطی تدبیر کے بغیر چھوڑ دیا تھا۔

والدین بچے کو دوسرے اسپتال لے کر گئے جہاں نومولود کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ نرس کے خلاف شکایت درج کرلی گئی جب کہ محکمہ صحت نے بھی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں