ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی

پی سی بی نے فاسٹ بولر کے حوالے سے بیان جاری کردیا

پی سی بی نے فاسٹ بولر کے حوالے سے بیان جاری کردیا (فوٹو: پی سی بی)

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ دائیں پاؤں میں کھچاؤ کے سبب سری لنکا کیخلاف پہلے میچ سے باہر ہوگئیں۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کا آغاز فاتحانہ انداز کیساتھ کیا۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محض 116 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں آئی لینڈرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 85 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔


مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بالنگ کے دوران فاسٹ بولر ڈیانا بیگ دائیں ٹانگ کے پٹھے میں کچھاؤ کے سبب محض ایک گیند کرواکر میچ نہیں کھیل سکیں تھی۔

مزید پڑھیں: 10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں

ڈاکٹر اور فزیو نے ڈیانا بیگ کا ابتدائی چیک اَپ کیا اور بقیہ میچ میں شرکت سے روک دیا۔
Load Next Story