داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار

 لاہور: داتا دربار سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا کے خاتون اغوا کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن داتا دربارنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے اغوا کی گئی لڑکی کوبازیاب کروا کرملزمہ ایمان فاطمہ کو گرفتار کر لیا۔

مغویہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس قبل بھی پولیس نے داتا دربار سے کم عمرلڑکوں سے بعدفعلی کروانے ملزم کو بھی گرفتار کیا تھا۔