یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اورسکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پابندی امن وامان کی خراب صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر عائد کی گئی ، ذرائع


ویب ڈیسک July 16, 2014
محکمہ داخلہ سندھ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن آج جاری کرے گا،ذرائع، فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے کراچی اور سکھر میں یوم علیؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سکھر میں بھی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 20 سے 22 رمضان تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن آج جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے جبکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے سکیورٹی خدشات کے پیش شہر بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر بھی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔