انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
اس سے قبل یہ ریکارڈ دسمبر 2023 میں بھارت کے رتیش این نے قائم کیا تھا
امریکا میں طلبا کی ایک ٹیم نے بغیر ٹوٹے ایک انڈے کو 83 فٹ کی بلندی سے گرا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
پنسلوانیا میں ٹریڈی فرین ایسٹ تاؤن اسکول ڈسٹرکٹ کے طالب علموں نے جنہیں T/E Egg Drop Team کا نام دیا گیا ہے، نے انڈے کو ایک حفاظتی غلاف میں لپیٹ کر 83 فٹ کی بلندی سے نیچے پھینکا۔
ٹیم نے اپنا انڈا 83 فٹ کی بلندی سے گرا کر 54.13 فٹ کا ریکارڈ توڑ دیا جو دسمبر 2023 میں بھارت کے رتیش این نے قائم کیا تھا۔
ایگ ڈراپ ٹیم کونسٹوگا ہائی اسکول کے سینئرز میتھیو ما، چارلی گاؤٹروپ اور جیفری وانگ کے ساتھ ویلی فورج مڈل اسکول کے طالب علم بریکن شیفلر ووڈ اور استاد ڈیرک ووڈ پر مشتمل تھی۔