ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلیے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے، ملاقات میں اتفاق
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آباد میں ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
دونوں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر سات اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کی کوششوں پر انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمٰن کو ملائیشیا آنے کی دعوت دی جس پر امیر جماعت اسلامی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی درخواست کی۔
انور ابراہیم نے زمانہ طالب علمی میں پاکستان کے اپنے دوروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سید ابو الاعلیٰ مودودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے خوش گوار یادوں کو تازہ کیا۔ ملاقات دوستانہ اور غیر رسمی ماحول میں ہوئی۔