امریکا بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
امریکا میں تقریباً 280,000 طلبا مکمل ویکسینیشن کے بغیر ہیں
امریکا میں نئے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے تعلیمی سال کے دوران کنڈرگارٹنرز بچوں کی ایک ریکارڈ تعداد کو مطلوبہ ویکسینیشن نہیں دی گئیں۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے رپورٹ کیا ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے سے 125,000 سے زائد نئے سال کے طلبا بچپن کی کم از کم ایک ویکسین کے بغیر رہ گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی موجود تھا کہ کنڈرگارٹنرز بچوں میں خسرہ کی ویکسینیشن کی شرح چار سال سے جاری وفاقی ہدف سے نیچے گر گئی ہے۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف کاؤنٹی اور سٹی ہیلتھ آفیشلز کے سی ای او لوری ٹریمل فری مین نے کہا کہ 35 ریاستوں میں ویکسینیشن کی کوریج کم ہوئی اور ان 35 میں سے 14 ریاستوں میں کم از کم ایک فیصد ویکسینیشن پوائنٹ گرا۔ مطلب یہ کہ تقریباً 280,000 طلبا مکمل ویکسینیشن کے بغیر ہیں۔