برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام

میری لینڈ: امریکا میں ایک باپ اور بیٹے نے ڈرامہ سیریز ڈاکٹر ہُو کی 7،507 یادگاری اشیا جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

لی تھامسن نے کہا کہ وہ بچپن میں پی بی ایس پر برطانوی سائنس فائی سیریز دیکھنے کے بعد سے ڈاکٹر ہو کے پرستار رہے ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے ولیم تھامسن کو فرنچائز سے اس وقت متعارف کرایا جب یہ 2005 میں ایئر ویوز پر دوبارہ نشر کیا گیا۔

ولیم تھامسن نے بتایا پہلی قسط میری بہن اور میں نے مل کر دیکھی۔ پھر میرے والد پرجوش ہو گئے اور پھر انہوں نے اس سے جُڑی ہر یادگاری شے کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ پھر انہیں ڈاکٹر ہو کا کچھ پرانا VHS ملا اور میرے والد نے ہم کو تمام سیریز دکھائیں۔

ان دونوں نے اپنے مجموعے میں 21,000 سے زائد اشیا جمع کیں جنہیں انہوں نے The Thompson Library کا نام دیا، اور 7,507 آئٹمز کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کیا تاکہ انہیں ڈاکٹر ہُو کی یادداشتوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا اعزاز حاصل ہو۔