حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’من جوگی‘ پر بات کرتے ہوئے حلالہ کے موضوع پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ ’من جوگی‘ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں۔ حلالہ سینٹرز جان بوجھ کر طلاق کو ٹھیک کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں منع ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسی حلالہ سینٹرز کے اشتہارات بھی نظر آئے ہیں جو اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں اور شو کے دوران انہوں نے اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا۔

fdsafasfasfas

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا بیان سامنے آنے کے بعد صارفین میں غصہ پھیل گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسے کاروبار معاشرتی اقدار کے زوال کا اشارہ دیتے ہیں اور وہ ان مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو غصے میں طلاق دیتے ہیں اور بعد میں ایسی ممنوعہ آپشنز کا سہارا لیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔