مودی سرکار کیخلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج تیسری منزل سے کود گئے

ارکان اسمبلی نے شیڈول ٹرائبز کیٹیگری میں ایک نئے قبیلے کو شامل کرنے پر تیسری منزل سے چھلانگ لگائی


ویب ڈیسک October 04, 2024
ارکان اسمبلی نے شیڈول ٹرائبز کیٹیگری میں ایک نئے قبیلے کو شامل کرنے پر احتجاجاً تیسری منزل سے چھلانگ لگائی

مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسی سے صرف اقلیتیں ہی پریشان نہیں بلکہ خود بی جے پی کے ارکان بھی سراپا احتجاج بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین ارکان اسمبلی نے شیڈول ٹرائبز کیٹیگری میں ڈھنگر کمیونیٹی کو شامل کرنے پر احتجاجاً سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

سیکٹریٹ سے چھلانگ لگانے والوں میں بے جے پی کے ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہیں تاہم تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے چاروں ارکان محفوظ رہے کیوں کہ زمین سے کچھ اوپر لچکدار جال تھا۔

Indian deputy speaker and member parliment jumped from

ارکان اسمبلی جس جال پر گرے وہ 2012 میں خودکشی کی کوشش کرنے والوں کی جان بچانے کے لیے لگایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی ڈھنگر ایک خانہ بدوش کمیونٹی ہے اور انھیں اسے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ ملتا ہے جو 7 فیصد ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو قبائلوں کے درمیان بھی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹے پر ہونے والے خون ریز فسادات میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |