
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے شو 'کافی ود کرن' کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں ایک بڑا انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
اس قسط میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں، کرن جوہر نے شو کے دوران انوشکا کے سامنے یہ راز کھولا کہ اداکار ارجن کپور ہمیشہ سے انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا رہے ہیں۔
انوشکا شرما اس انکشاف پر حیران رہ گئیں اور کہا، 'کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں تھا!' حتیٰ کہ کترینہ کیف بھی اس بات پر دنگ رہ گئیں۔
شو کے دوران انوشکا نے کرن جوہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'آپ اپنے شو پر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔' جس پر کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس کا اعتراف کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔