- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، دہلی گورنمنٹ بوائزاسکول کی پہلی پوزیشن
- ایف سی کو بلوچستان میں کسٹمز افسران کے اختیارات تفویض
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر زوال کا شکار
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
- بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم
- وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کیساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ
- 63 اے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار
- بھارت میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم؛ 10 مزدور ہلاک
- پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان
- سرباز خان دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے
- کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع
- حماس کے اسرائیل پر حملے رد عمل میں تھے، یورپی یونین
- مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
- روس کا بڑا اقدام؛ طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
- مودی سرکار کیخلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج؛ تیسری منزل سے کود گئے
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل
- موبائل فون اسمگل کرنے والی پی آئی اے ایئرہوسٹس معطل
مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 13.80 فیصد پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ او10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں18.51 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5.89 فیصدچکن کی قیمتوں میں3.72 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں3.63 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1.41فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.51 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.47 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں0.98 فیصد، ماچس کی قیمتوں میں0.97فیصد اورسگریٹ کی قیمتوں میں0.10فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.08 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں1.45فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.39 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.80 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.38 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں0.81 فیصد،ڈیژل کی قیمتوں میں1.32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.53 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.59 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔