موبائل فون اسمگل کرنے والی پی آئی اے ایئرہوسٹس معطل

غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک October 04, 2024
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ غیرقانونی کام برداشت نہیں کرتی—فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ کسٹم حکام کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر موبائل برآمد کیے جانے کے بعد ایئرہوسٹس کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے پی آئی اے ایئر ہوسٹس سے لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی طرف سے موبائل فونز برآمد کرنے کے معاملے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی متعلقہ ائیر ہوسٹس قومی ائیر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی طرف سے کارروائی کے نتیجے میں ائیر ہوسٹس سے قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس کو فی الفور معطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ائیر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔

خیال رہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے کی ائرہوسٹس کو کروڑوں روپے مالیت کے اسمارت فونز اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق یرون ملک سے اسمگل کیا گیا بھاری مالیت کا سامان لاہور ائرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا اور یہ سامان دبئی سے آنے والے مسافروں اور پی آئی اے کی ائرہوسٹس سے برآمد ہوا، جس میں درجنوں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ملے ہیں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں