مسلم لیگن کا صوبائی معاملے میں آمرانہ مزاج برداشت نہیں کیا جائے گا شرجیل میمن

ماضی میں بھی مسلم لیگ(ن) نے اداروں سے ٹکراؤ کیا اورسیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا ،وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک July 16, 2014
وفاقی حکومت بری طرح سے ناکامی کی طرف جارہی ہے، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

CHANTILLY, VA, US: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنا قبلہ درست کرلےاورصوبوں میں غیر ضروری دخل اندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کشیدگی کی سیاست مسلم لیگ (ن) کی روایت بن گئی ہے کیونکہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو برداشت نہیں کرنا چاہتی تاہم مسلم لیگ (ن) اپنا قبلہ درست کرے ورنہ اس کی قیادت کا آمرانہ مزاج کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بھی (ن) لیگ نے اداروں سے ٹکراؤ کیا اور سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں غیر ضروری دخل اندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اہم وفاقی اداروں میں سربراہوں کی جگہ خالی ہے اور پورا ملک لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے اب وفاقی حکومت بری طرح سے ناکامی کی طرف جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |