کارتک آریان کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 90 فیصد لاگت پوری کر لی

بھول بھلیاں فرنچائز پہلے ہی اپنی ہارر اور کامیڈی کے منفرد امتزاج کی وجہ سے مقبول ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی نئی فلم 'بھول بھلیاں 3' نے سینما گھروں میں ریلیز سے پہلے ہی ایک اہم مالی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

فلم نے غیر تھیٹرک معاہدوں کے ذریعے اپنے بجٹ کا 90 فیصد حاصل کر لیا ہے جس کی بدولت امکان ہے کہ یہ فلم پہلے دن سے ہی منافع میں چلی جائے گی۔


'بھول بھلیاں 3' نے 135 کروڑ روپے کے معاہدے کیے ہیں جس میں نیٹ فلکس نے ڈیجیٹل حقوق، سونی نے سیٹلائٹ حقوق اور ٹی سیریز نے میوزک حقوق حاصل کیے ہیں۔ اس سے فلم کا 150 کروڑ روپے کا بجٹ تقریباً پورا ہو گیا ہے، اور اب صرف 15 کروڑ روپے باقی ہیں جو باکس آفس سے حاصل کیے جائیں گے۔

یہ کامیابی بھوشن کمار اور ٹی سیریز کے لیے ایک بڑی مالی کامیابی ہے، جبکہ فلم کے باکس آفس پر بھی شاندار کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

بھول بھلیاں فرنچائز پہلے ہی اپنی ہارر اور کامیڈی کے منفرد امتزاج کی وجہ سے مقبول ہے اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ فلم بھی سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہو سکتی ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }