63 اے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے لاہور ہائیکورٹ بار

پانچ رکنی بینچ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 04, 2024
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 63 اے پر پانچ رکنی بینچ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ رکنی بینچ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اعلامیے کے مطابق عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے والے ممبران پارلیمان کو فلور کراسنگ کا موقع دینا کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ پانچ رکنی بینچ کے حالیہ فیصلے سے جس طرح عدالتی کارروائی کو جلدی میں مکمل کیا گیا یہ عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں