سدھارتھ آنند کا فلم بنانے کے لیے دو برس شاہ رخ خان کا پیچھا کرنے کا انکشاف

یہ اسکرپٹ ابھی تک ان کے پاس موجود ہے اور وہ اسے بنانا چاہتے ہیں، ڈائریکٹر


ویب ڈیسک October 04, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم بنانے کے لئے شاہ رخ خان کا پیچھا کرتے رہے ہیں۔

ایک تازہ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'میں نے انجانا انجانی (2010) بنائی تھی اور اپنی اگلی فلم کی تلاش میں تھا۔ تب 20ویں سنچری فاکس کی ٹیم میرے دفتر آئی اور مجھے نائٹ اینڈ ڈے (2010) کے ریمیک کی پیشکش کی۔'

سدھارتھ آنند نے بتایا کہ انہیں اس فلم میں کچھ نیا کرنے کا موقع ملا، انہیں بڑا اسکیل پسند ہے اور بینگ بینگ نے انہیں اسکیل اپ کرنے کا موقع دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کورٹ روم فلم بنانا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے دو برس شاہ رخ خان کا پیچھا کیا تاکہ وہ اس فلم میں کام کریں۔ انہوں نے نہ ہاں کہی نہ ناں۔

سدھارتھ نے مزید کہا کہ یہ اسکرپٹ ابھی تک ان کے پاس موجود ہے اور وہ اسے بنانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں