
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے سات اکتوبر کو فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطین کے مسئلے پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
انہوں نے کہا کہ غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع ہونے والی جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے، پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔