مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز بوبی دیول وجے تھلاپتی کی آخری فلم میں شامل

’تھلاپتی 69‘ ایک پان انڈیا پروجیکٹ ہے جو اکتوبر 2025 میں تمل، تیلگو، اور ہندی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی

فوٹو : فائل

ساؤتھ سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آخری فلم 'تھلاپتی 69' میں بوبی دیول کی شرکت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ فلم وجے کے تین دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر کا آخری شاہکار ہو گی، معروف ہدایتکار ایچ وینوتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وی این پروڈکشنز کے تحت وینکٹ کے نارائن نے پروڈیوس کی ہے جبکہ موسیقی کا شعبہ معروف کمپوزر انیرودھ کے ہاتھ میں ہوگا۔


'تھلاپتی 69' ایک پان انڈیا پروجیکٹ ہے جو اکتوبر 2025 میں تمل، تیلگو، اور ہندی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جس سے یہ فلم پورے ملک کے سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔

فلم میں بوبی دیول کی شمولیت ایک نیا اور دلچسپ پہلو لائے گی، جو اپنے منفرد کرداروں اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، مداحوں کے لیے یہ فلم وجے کی شاندار الوداعی پیشکش ثابت ہوگی اور ہر نئی تفصیل کے ساتھ اس کا انتظار بڑھتا جا رہا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }