سدھارتھ آنند کا فلم ’فائٹر‘ پر متنازعہ بیان حقیقت میں کیا کہا تھا
فلم میں ریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں
بالی ووڈ ہنگامہ او ٹی ٹی انڈیا فیسٹ میں مشہور فلم ساز سدھارتھ آنند نے اپنی فلم 'فائٹر' پر ہونے والی بحث کے بارے میں وضاحت کی۔
فلم فائٹر جس میں ریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، ریلیز کے بعد توقعات پر پوری نہیں اتری اور اس پر تنقید کی گئی۔
سدھارتھ آنند نے پہلے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہندوستانی ناظرین ہوائی جہاز کے موضوعات سے زیادہ واقف نہیں ہیں اور یہ ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے۔ لیکن یہ بیان سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بن گیا۔
ڈائریکٹر کا کہنا تھا 'میں نے ایسا بالکل نہیں کہا تھا، یہ بیان غلط مطلب میں لیا گیا۔ میرا مطلب صرف یہ تھا کہ جب لوگ ایسے فلمی موضوعات دیکھتے ہیں جن سے وہ زیادہ واقف نہیں ہوتے، تو وہ وہی جوش محسوس نہیں کر پاتے جیسے وہ بندوقوں یا کاروں کے ایکشن میں محسوس کرتے ہیں۔'