
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے حالیہ دورے پر کی گئی تقریر کے حوالے سے کچھ دعوؤں کو غلط طریقے سے پیش کر کے تاثر دیا کہ انہوں نے سیلاب کے حوالے سے امدادی رقم میں کسی فرد یا ادارے پر بدعنونی کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترجمان کی حیثیت سے میں ان تمام باتوں کو مسترد کرتا ہوں۔ مرتضی وہاب نے وضاحت کی کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کے قرضے کے برابر حصہ دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ دہرایا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔