سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

سوات: تلیگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے میاں شیخ بابا  کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک سے تھا اور یہ دہشتگرد تھانوں اور چوکیوں پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔