سوات تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد تھانوں اور چوکیوں پر حملے میں بھی ملوث تھے، پولیس


ویب ڈیسک October 04, 2024
فوٹو؛ فائل

تلیگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے میاں شیخ بابا کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک سے تھا اور یہ دہشتگرد تھانوں اور چوکیوں پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں