لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس سمیت شہر بھر میں غیر مسلح اضافی نفری موجود ہے
شہر میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کی گئی اور پولیس کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور پولیس کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک کر دی گئی اور انہوں نے کہا کہ کسی بہکاوے میں آ کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہرگز مت کریں۔
انہوں نے کہا کہ امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مقدمات اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا، سرکاری اور شہری املاک اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، کسی بھی قسم کے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس سمیت شہر بھر میں غیر مسلح اضافی نفری موجود ہے۔