چوہدری برادران آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے لانگ مارچ کریں رانا مشہود

چوہدری برادران اقتدار کی ہوس میں کبھی طاہرالقادری اور کبھی عمران خان کا سہارا لیتے ہیں،وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک July 16, 2014
عوام کے مسترد لوگ کروڑوں ووٹرز کا مینڈیٹ چوہدری نہیں کرسکتے،رانا مشہود احمد، فوٹو:فائل

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ چوہدری برادران (ن) لیگ کے ترقیاتی ایجنڈے سے بری طرح خوف زدہ ہیں وہ الیکشن میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے لانگ مارچ کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا مشہود کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لے کر اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ اقتدار کی ہوس میں کبھی طاہرالقادری اور کبھی عمران خان کا سہارا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسترد لوگ کروڑوں ووٹرز کا مینڈیٹ چوہدری نہیں کرسکتے جبکہ چوہدری برادران مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے بھی بری طرح خوف زدہ ہیں وہ الیکشن میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کے لئے لانگ مارچ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔